ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «سوئيس اينفو» (swissinfo)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے معزول صدر زين العابدين بن علی اور اس كی اہلیہ ليلی الطرابلسی كے قريبی عزيز و احباب كو عدالت میں پيش كر ديا گيا ۔
بن علی اور اس كی بيوی كے نزديكی رشتہ داروں پر بينكوں اور اموال كی خرد برد كا الزام ہے جبكہ عدالت نے ان كے وكيلوں كی جانب سے ملزموں كی معينہ مدت كے لیے رہائی پر مشتمل درخواست مسترد كر دی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ايك شخص كے سوا دولت كی لوٹ مار كرنے والے بن علی حكومت كے تمام افراد كو گرفتار كر ليا گيا ہے ۔
864594