اردن میں سياسی بحران شدت پكڑتا جا رہا ہے

IQNA

اردنی حزب اختلاف كے نمائندے ؛

اردن میں سياسی بحران شدت پكڑتا جا رہا ہے

17:27 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191932
بين الاقوامی گروپ : اردن میں حزب اختلاف كے رہنما «ليث شبيلات»، نے ملك كی سياسی صورتحال كو بحران زدہ قرار ديتے ہوئے بادشاہ كو مخاطب كر كے كہا : اردن میں اصلاحات كا عمل اس وقت تك شروع نہیں ہو سكتا جب تك بادشاہ اپنی اصلاح نہ كر لے اور اردنی عوام كے ساتھ اپنے تعلقات نئے سرے سے قائم نہ كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردنی حكومت كے مخالف رہنما نے اردن كے دار الحكومت امان میں منعقدہ حاشد فيسٹيول سے خطاب كرتے ہوئے كہا : جب تك ملك عبد اللہ اپنی اصلاح نہ كر لے ، اردن میں كسی قسم كی اصلاحات كی اميد ركھنا فضول ہے ۔
انہوں نے آخر میں اردن كے شہنشاہی نظام كو فساد كا مركز قرار ديتے ہوئے كہا : اردن كے بادشاہ نے تجارت اور امارت كو يكجا كر ديا ہے اور وہ انہیں بچانے كے لیے ہر قسم كے اقدام كو جائز قرار ديتا ہے ۔
865035
نظرات بینندگان
captcha