ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «romandie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ افغان صدر حامد كرزئی افغان امن كونسل كے سربراہ "برھان الدين ربانی " كی شہادت كے بعد نيويارك كا دورہ نامكمل چھوڑ كر واپس كابل پہنچ گئے ہیں ۔
انہوں نے اس بزدلانہ كاروائی كے بارے مزيد كہا : برہان الدين ربانی كہ جو طالبان كے ساتھ مذاكرات كی ذمہ داری نبھا رہے تھے ، كی شہادت سے ہم اپنے راستے اور ہدف سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ دنيا بھر كے سربراہان مملكت نے ربانی پر حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے گہرے دكھ اور رنج كا اظہار كيا ہے ۔
864994