عراقی وزارت خارجہ نے "مجاہدين خلق "كو وطن چھوڑنے كے لیے تين مہينے كی مہلت دے دی

IQNA

عراقی وزارت خارجہ نے "مجاہدين خلق "كو وطن چھوڑنے كے لیے تين مہينے كی مہلت دے دی

21:44 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2192000
بين الاقوامی گروپ : عراقی وزارت خارجہ نے "مجاہدين خلق " سے منسلك " اشرف كيمپ " بند كرنے اور اس دہشت گرد تنظيم كی فورسز كو موجودہ سال كے آخر تك عراق سے نكالنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «radiosawa»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كی وزارت خارجہ كے ڈپٹی نے ايك بيان میں عراقی حكومت كے قطعی فيصلے سے آگاہ كيا ہے كہ جس میں كہا گيا ہے : عراقی حكومت نے موجودہ عيسوی سال كے آخر تك "اشرف تربيتی كيمپ" كی مكمل بندش كے ساتھ ساتھ ملك بدری كے احكامات صادر كر دئیے ہیں ۔
انہوں نےمزيد كہا : اس تنظيم كو امريكا اور يورپ نے بھی دہشت گرد تنظيموں میں شمار كيا ہے اور یہ تنظيم صدام دور میں اس كے مفاد میں كام كرتی رہی ہے كہ جس كے دوران اس نے عراقی عوام كے خلاف متعدد گھناؤنے جرائم كا ارتكاب كيا ہے ۔
865512
نظرات بینندگان
captcha