ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «radiosawa»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كی وزارت خارجہ كے ڈپٹی نے ايك بيان میں عراقی حكومت كے قطعی فيصلے سے آگاہ كيا ہے كہ جس میں كہا گيا ہے : عراقی حكومت نے موجودہ عيسوی سال كے آخر تك "اشرف تربيتی كيمپ" كی مكمل بندش كے ساتھ ساتھ ملك بدری كے احكامات صادر كر دئیے ہیں ۔
انہوں نےمزيد كہا : اس تنظيم كو امريكا اور يورپ نے بھی دہشت گرد تنظيموں میں شمار كيا ہے اور یہ تنظيم صدام دور میں اس كے مفاد میں كام كرتی رہی ہے كہ جس كے دوران اس نے عراقی عوام كے خلاف متعدد گھناؤنے جرائم كا ارتكاب كيا ہے ۔
865512