ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ نعيم قاسم نے ۲۰ ستمبر بروز منگل كو "۱۴ مارچ يونين " سے مطالبہ كيا : لبنان كے مفادات كے لیے تمام جماعتیں اور پارٹياں ايك دوسرے كے ہاتھوں میں ہاتھ دے كر آگے بڑھیں اور بعض جماعتوں كی جانب سے ايك دوسرے پر كيچڑ اچھالنا لبنان كے مفاد میں نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی مزاحمتی تحريك نے ہميشہ لبنان كی حكومت كے ساتھ بھرپور تعاون كيا ہے ۔
865418