ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقتدٰی صدر نے ۲۲ ستمبر كو ايك اعلامیے میں كہا : ہم گزشتہ آٹھ مہينے سے انتہائی بہادری اور فداكاری كے ساتھ اپنے جائز مطالبات كے لیے جدوجہد كرنے والی بحرينی عوام پر فخر كرتے ہیں اور اس ملت كے لیے دعا گو ہیں ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ہزاروں بحرينی عوام نے آزادی، غلامی كی زنجيریں توڑنے ، ظلم و استبداد كے خاتمے اور وطن كی محبت میں اپنی تحريك شروع كی ہے ۔
مقتدٰی صدر نے بحرينی عوام سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ميرا دل ہميشہ تمہارے ساتھ ہے اور مجھے ظالموں كے ظلم و ستم پر گہری تشويش ہے ۔
866112