كربلائے معلٰی ؛ دہشت گردوں نے متعدد بم دھماكے كر كے سنسنی پھيلا دی

IQNA

كربلائے معلٰی ؛ دہشت گردوں نے متعدد بم دھماكے كر كے سنسنی پھيلا دی

12:27 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193401
بين الاقوامی گروپ : عراقی پوليس نے بغداد كے جنوب میں واقع كربلا شہر میں پاسپورٹ آفس كے نزديك بم دھماكوں كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ shorouknews ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی پوليس كے ذرائع كی رپورٹ كے مطابق ان دھماكوں میں كم از كم چار افراد ہلاك اور ۱۲ زخمی ہو گئے ہیں ۔
كربلا پوليس كے ايك افسر نے نام نہ بتانے كی شرط پر كہا : پہلا دھماكہ مقامی وقت كے مطابق كل صبح ۳۰:۹ بجے ہوا اور جب لوگ وہاں پر زخميوں كی امداد كے لیے جمع ہوئے تو تين مزيد دھماكے ہو گئے ۔
كربلا كی سيكيورٹی فورسز نے بم دھماكوں كے بعد شہر كی مكمل ناكہ بندی كر دی ہے ۔
866872
نظرات بینندگان
captcha