اسلامی ممالك كے وزرائے صحت كا اجلاس

IQNA

اسلامی ممالك كے وزرائے صحت كا اجلاس

23:51 - September 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2194602
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے زير اہتمام ركن ممالك كے وزرائے صحت كا اجلاس ۲۹ ستمبر تا ۱ اكتوبر قزاقستان كے دار الحكومت آستانہ میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نيويار ك كا چند روزہ دورہ مكمل كرنے كے بعد قزاقستان روانہ ہوں گے ، جہاں وہ اسلامی ممالك كے وزرائے صحت كے تيسرے اجلاس میں شركت كریں گے ۔
احسان اوغلو اجلاس كی افتتاحی تقريب میں ۴۰۰ سے زيادہ ملكی و غير ملكی نمائندوں سے خطاب كریں گے كہ جس كے دوران اجلاس كے اہداف كی بھی وضاحت كریں گے ۔
اس سيمينار كا اصل ہدف اور ذمہ داری ركن ممالك كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنے كے ساتھ ساتھ صحت اور علاج معالجے كے حوالے سے اسلامی ممالك كے درميان تعاون كی فضا بہتر بنانا ہے ۔
867258
نظرات بینندگان
captcha