ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نيويار ك كا چند روزہ دورہ مكمل كرنے كے بعد قزاقستان روانہ ہوں گے ، جہاں وہ اسلامی ممالك كے وزرائے صحت كے تيسرے اجلاس میں شركت كریں گے ۔
احسان اوغلو اجلاس كی افتتاحی تقريب میں ۴۰۰ سے زيادہ ملكی و غير ملكی نمائندوں سے خطاب كریں گے كہ جس كے دوران اجلاس كے اہداف كی بھی وضاحت كریں گے ۔
اس سيمينار كا اصل ہدف اور ذمہ داری ركن ممالك كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنے كے ساتھ ساتھ صحت اور علاج معالجے كے حوالے سے اسلامی ممالك كے درميان تعاون كی فضا بہتر بنانا ہے ۔
867258