انگلستان ؛ مسلمانوں كی جانب سے ملكی ہسپتالوں كے لیے مالی امداد

IQNA

انگلستان ؛ مسلمانوں كی جانب سے ملكی ہسپتالوں كے لیے مالی امداد

23:52 - September 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2194605
بين الاقوامی گروپ : انگلستان كے شہر «لانكشاير» كے مسلمانوں نے انسانی ہمدردی كے تحت شہر كے دو ہسپتالوں كو ۵۷۰۰۰ يورو كی خطير رقم ہدیہ كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «trouvetamosquee»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لانكشاير شہر كی مسجد توحيد میں ۵۷۰۰۰ يورو جمع كر كے دو ہسپتالوں «رويال»(Royal Hospital) و «بلكبرن»(Blackburn) كی انتظامیہ كے حوالے كر دی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان اقدامات كے علاوہ جب بھی ان ہسپتالوں میں جديد آلات و وسائل كی ضرورت ہو گی تو مسلمان ہسپتال كی امداد كرنے كے حوالے سے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے ۔
«رويال»(Royal Hospital) اور «بلكبرن»(Blackburn) نامی ہسپتالوں كے عملے نے بھی مسجد "توحيد الاسلام" كے نمازيوں كو اپنا ديرينہ ساتھی قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان عطيات كو مريضوں كی امداد اور جديد مشينری خريدنے پر خرچ كيا جائے گا ۔
867551
نظرات بینندگان
captcha