ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيكيورٹی افسر نے پريس كانفرنس كے دوران بتايا : اس شخص كا نام حميد اللہ ہے اور سيكيورٹی ادارے اسے گرفتار كرنے میں كامياب ہو گئے ہیں ۔
صفت اللہ نے خبر كی مزيد تفصيلات سے آگاہ كرتے ہوئے كہا : جلد ہی اس بارے میں تازہ ترين اطلاعات موصول ہوں گی كہ جنہیں میڈيا كے سامنے پيش كر ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ افغانستان كے صدر حامد كرزئی نے گزشتہ روز ربانی كے قتل كی تحقيقات كرنے كا حكم صادر كر ديا تھا۔
867531