امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھی طرابلس میں ہی ہیں

IQNA

ليبيائی ذرائع كا انكشاف :

امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھی طرابلس میں ہی ہیں

14:53 - September 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2195102
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے با خبر ذرائع نے كہا ہے : امام موسٰٰی صدر اور ان كے ساتھی شيخ «محمد يعقوب» اور «عباس بدرالدين» طرابلس كی حدود سے باہر نہیں نكلے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ elnashra، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی ذرائع نے بتايا : ہمیں ايسی بنيادی اطلاعات مل چكی ہیں كہ جن كی روشنی میں امام موسٰی صدر كی قيام گاہ كا پتہ چلا ليا جائے گا اور ان دستاويزات كی روشنی میں یہ كہا جا سكتا ہے كہ جلد ہی امام موسٰی صدر اور ان كے ہمراہيوں كی سرنوشت معين ہو جائے گی ۔
ان باخبر ذرائع نے زور دے كر كہا : ليبيا كے انقلابی ، قذافی حكومت كے ايسے افسروں كو گرفتار كرنے میں كامياب ہوئے ہیں كہ جن كے پاس امام موسٰی صدر كے بارے مفصل اطلاعات ہیں اور ان كا كہنا ہے كہ امام موسٰی صدر اور ان كے ہمراہی طرابلس سے خارج نہیں ہوئے ہیں ۔
868220
نظرات بینندگان
captcha