ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ON Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ چين كے خود مختار علاقے «نينگزيا» كی يونيورسٹی «يينچوان» كے ايك طالب علم نے بتايا : يونيورسٹی كے پورے كورس كے دوران صرف ايك مرتبہ طلبہ كو درس قرآن پڑھايا جاتا ہے ۔
چين كے پانچ خود مختار علاقوں میں سے ايك علاقے «نينگزيا» میں اكثر پرائمری اور ہائی سكولوں كو قرآن كريم تدريس كرنے كی اجازت نہیں ہے جبكہ چينی حكومت دعوٰی كرتی ہے كہ اس نے خود مختار علاقوں كو اجازت دے ركھی ہے كہ وہ اپنے آزاد قوانين كے تحت جداگانہ نظام تعليم چلا سكتے ہیں ۔
868340