صیہونيوں كے لیے ۱۱۰۰ نئے گھروں پر مشتمل كالونی كی تعمير كا منصوبہ

IQNA

صیہونيوں كے لیے ۱۱۰۰ نئے گھروں پر مشتمل كالونی كی تعمير كا منصوبہ

15:45 - September 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2195834
بين الاقوامی گروپ : صیہونی وزارت داخلہ سے منسلك كمیٹی نے ۲۷ اكتوبر كو اپنے شہريوں كے لیے ۱۱۰۰ مكانات پر مشتمل نئی رہائشی كالونی تعمير كرنے كی منظوری دے دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی حكومت كی ايك اعلٰی اختياراتی كمیٹی نے ۱۱۰۰ گھروں پر مشتمل ايك نئی رہائشی كالونی "گيلو " كی تعمير كا حكم صادر كر ديا ہے ۔
اس منصوبے كی رو سے كالونی میں نئے یہودی جوڑوں كے لیے مكانات كے علاوہ ، شاپنگ پلازے ، یہودی مدارس ، عبادت گاہیں اور پاركنگ شامل ہیں ۔
كمیٹی كے ركن نے اس بارے كہا : ۱۱۰۰ گھروں كی تعمير كا منصوبہ نئے یہودی سال كے آغاز كے موقع پر صیہونيوں كے لیے بہترين تحفہ ہے ۔
كمیٹی كا كہنا ہے كہ ہمیں تمام دنيا والوں كو بتا دينا چاہئیے كہ قدس ناقابل فروخت ہے !
868937
نظرات بینندگان
captcha