غرب اسلامی تشخص مٹانے كے درپے ہے

IQNA

مشرق وسطٰی امور كے ماہر ؛

غرب اسلامی تشخص مٹانے كے درپے ہے

15:45 - September 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2195837
بين الاقوامی گروپ : موجودہ حالات میں عالمی سامراج نے عالم اسلام كے خلاف سافٹ وار شروع كر ركھی ہے اور غرب اس جنگ كے ذريعے اسلامی تشخص كی نابودی كے درپے ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے صحافی اور مشرق وسطٰی امور كے ماہر محمد صادق الحسينی نے جنرل كونسل آف اسلامی ریڈيو اينڈ ٹيلی وژن كے پانچویں بين الاقوامی اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اہل غرب ايك مدت سے عالمی ذرائع ابلاغ میں سرمایہ كاری كے ذريعے كوشش كر رہے ہیں كہ مسلمانوں كا اسلامی تشخص مٹا ديا جائے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امريكہ ، مغرب اور خطے كے بعض ممالك یہ چاہتے ہیں كہ خطے میں اسلامی تحريك كو امريكی اور سيكولر رنگ دیں اور اپنے پركشش نعروں كے ذريعے اسلامی انقلاب اور تحريكوں كو نابود كر دیں ۔
الحسينی نے واشگاف الفاظ میں كہا : قوموں كے اندر اسلامی بيداری كی لہر معاصر دنيا پر حاكم غير عادلانہ اور غير اسلامی حكومتوں كے تسلط كا نتيجہ ہے اور یہ امر خطے كے اندر جاری انقلابی تحريكوں میں بطور كامل مشہود اور ملموس ہے ۔
868729
نظرات بینندگان
captcha