قذافی كی مخفی گاہ كا پتہ چلا ليا گيا

IQNA

قذافی كی مخفی گاہ كا پتہ چلا ليا گيا

23:56 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196827
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے ايك فوجی مسئول نے ملك كے معزول آمر قذافی كے مغربی شہر "غدامس" میں مخفی ہونے كے احتمال كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی "رائٹرز عربی " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی عبوری كونسل كے ايك اہم ركن ھشام ابو حجر نے مفرور آمر كے غدامس شہر میں مخفی ہونے كی خبر ديتے ہوئے بتايا : معلوم ہوتا ہے كہ قذافی قبيلہ الطوارق كی حمايت كے ساتھ ليبيا كے مغرب میں روپوش ہے ۔
انہوں نے غدامس شہر كے محل وقوع كے بارے بتاتے ہوئے كہا : قبيلہ الطوارق ابھی تك قذافی كی حمايت كر رہا ہے اور یہ امر بعيد نہیں ہے كہ قذافی انہی میں مخفی ہو ۔
قابل ذكر ہے كہ ليبيا كے معزول آمر كو انقلابيوں كے ساتھ جنگ میں شكست فاش كا سامنا ہے اور انقلابيوں نے "سرت" و "بن وليد" جيسے شہروں پر بھی كنٹرول حاصل كر ليا ہے ۔
869358
نظرات بینندگان
captcha