جمہوریہ آذر بائيجان كے حجاج كرام براستہ ايران سعودی عرب كے لیے روانہ ہوں گے

IQNA

23:53 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196832

جمہوریہ آذر بائيجان كے حجاج كرام براستہ ايران سعودی عرب كے لیے روانہ ہوں گے

بين الاقوامی گروپ : امسال آذر بائيجان كے عازمين حج بس كے ذريعے براستہ ايران وعراق مكہ اور مدينہ كے لیے روانہ ہوں گے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «APA»،‌ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارہ مسلمين قفقاز كے ڈپٹی حاجی صبری حسنلی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : امسال جمہوریہ آذر بائيجان سے ۲۰۰۰ عازمين حج روانہ ہوں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : جمہوریہ آذر بائيجان كے زائرين كی روانگی ۲۶ اكتوبر سے شروع كر دی جائے گی ۔
حسنلی نے بتايا : آذر بائيجان كے مسلمان ۶ نومبر كو عيد قربان كے حوالے سے جشن منائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ آذر بائيجان كی اكثريت شيعہ ہیں ۔
870061
نظرات بینندگان
captcha