ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انٹر پول پوليس نے اپنے ۱۸۸ ركن ممالك سے درخواست كی ہے كہ الساعدی القذافی كو ليبيائی حكام كی درخواست پر گرفتار كيا جائے ۔
فرانس كے شہر ليون میں واقع انٹر پول آفس نے ايك بيان میں كہا : انٹر پول پوليس كے پاس ايسی اطلاعات ہیں كہ جن سے پتہ چلتا ہے كہ ۳۸ سالہ الساعدی القذافی كو آخری مرتبہ نائيجيريا میں ديكھا گيا ہے ، اس بنا پر نائيجيريا اور ليبيا كے ہمسایہ ممالك كو وارننگ دی گئی ہے كہ الساعدی القذافی كی گرفتاری میں مدد كریں ۔
870107