تيونس میں "اسلامی بيداری ٹكٹ " شائع كر دئیے گئے

IQNA

تيونس میں "اسلامی بيداری ٹكٹ " شائع كر دئیے گئے

11:39 - October 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2197944
اعزازی خبرنگار گروپ : تيونس كے پوسٹ آفس نے سامراج كے كٹھ پتلی حكمران كے خلاف تيونس كی انقلابی تحريك كی ياد میں ڈاك ٹكٹ شائع كر دئیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے اعزازی خبرنگار گروپ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی بيداری كی تحريكوں كے بعد پہلی مرتبہ تيونس نے عوامی بيداری اور انقلاب كی مناسبت سے خصوصی ڈاك ٹكٹ شائع كیے ہیں ۔
ان ٹكٹوں میں زين العابدين بن علی كی سيكولر حكومت كے خلاف عوامی تحريك كی منظر كشی كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ان ٹكٹوں پر انقلاب برائے آزادی ، انقلاب كرامت ، انقلاب جوانان اور عوامی انقلاب جيسے عناوين نماياں ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ تيونس ، مصر اور ليبا میں اوائل انقلاب كے دوران عوام نے ان آمروں كی تصاوير پر مشتمل ٹكٹ نذر آتش كر دئیے تھے ۔
871478
نظرات بینندگان
captcha