ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد توحيد الاسلام بلكبرن كی انتظامیہ نے بتايا كہ ہم نے حكومتی امداد سے اس مدرسے كی تعمير كا اجازت نامہ حاصل كر ليا ہے ۔
انجمن مسجد توحيد الاسلام قبل از ایں سالہا سال كی كوششوں كے بعد لڑكيوں كے اسلامی مدرسے كی تعمير كا اجازت نامہ حاصل كر چكی ہے اور امسال اسے لڑكوں كے لیے حكومتی امداد سے مدرسہ تعمير كرنے كی اجازت دے دی گئی ہے ۔
اس خبر كے ملنے پر لندن ، برمنگھم ، ليورپول ، بولٹون اور برطانیہ كے بعض ديگر بڑے شہروں كے مسلمان والدين نے داخلہ فارم جمع كرانے شروع كر دئیے ہیں ۔
872262