ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alwefaq.net» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "۱۴ فروری يوتھ يونين " نے ايك اعلامیے میں بحرينی عوام سے كہا ہے كہ آج ۴ اكتوبر منگل كو اپنی گاڑيوں میں سوار ہو كر منامہ كی سڑكیں بند كر دیں ۔
اس بيان میں تمام اداروں ، كمپنيوں اور تاجروں سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ حمد بن عيسی آل خليفہ كی حمايت چھوڑ دیں اور اس امر پر زور ديا : بحرين میں عوامی ووٹوں سے برسراقتدار آنے والی حكومت كے انتخاب تك معاشی استحكام نہیں آ سكتا ۔
872176