دہشت گرد چاہتے ہیں كہ شام اسرائيل كے سامنے گھٹنے ٹيك دے

IQNA

احمد بدر الدين حسون ؛

دہشت گرد چاہتے ہیں كہ شام اسرائيل كے سامنے گھٹنے ٹيك دے

18:51 - October 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2199736
بين الاقوامی گروپ : شام كے مفتی اعظم نے اپنے بیٹے كی نماز جنازہ میں زور دے كر كہا : جو لوگ دہشت گردی كر رہے ہیں ، ان كا ہدف كوئی ايك شخص نہیں ہے بلكہ ان كا ہدف پوری شامی مملكت ہے چونكہ یہ لوگ چاہتے ہیں كہ شام صیہونی حكومت اور امريكا كے سامنے سر تسليم خم كر لے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے شام كی خبر رساں يجنسی (سانا)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے مفتی اعظم كے فرزند كی نماز جنازہ ۳ اكتوبر سوموار كو صدر بشار اسد كا تعزيتی پيغام سنائے جانے كے بعد ادا كر دی گئی ۔
شام كے وزير اوقاف و امور اسلامی محمد عبد الستار السيد نے بشار اسد كی نمائندگی كرتے ہوئے شام كے مفتی اعظم اور صوبہ حلب كے ہزاروں لوگوں سے تعزيت كی كہ جس كے جواب میں احمد بدر الدين حسون نے بھی صدر كا شكریہ ادا كيا ۔
873024
نظرات بینندگان
captcha