ہم لبنان كو كسی خاص گروہ كے لیے منحصر كرنے كی اجازت نہیں دیں گے

IQNA

حزب اللہ كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری ؛

ہم لبنان كو كسی خاص گروہ كے لیے منحصر كرنے كی اجازت نہیں دیں گے

19:18 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200042
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری نے سياسی گروپوں كے درميان بات چيت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے یہ عندیہ ديا : حزب اللہ "لبنان " كو اس كے تاريك ماضی كی طرف پلٹنے نہیں دے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری شيخ نعيم قاسم نے لبنان كے المصطفٰے اسكول سسٹم كے بچوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : ہم حكومت میں اپنے ہم پيمانوں كے ساتھ شريك ہو كر كوشش كریں گے كہ لبنان میں اصولوں اور قوانين كے تحت وزارت خانے چلانے كا تجربہ كریں ۔
انہوں نے واضح كيا : لبنان تمام لبنانيوں كا ہے اور ہم ان لوگوں كی طرف دوستی كا ہاتھ بڑھائیں گے كہ جو لبنان كی مصلحت چاہتے ہیں اور اس امر پر ثابت قدم رہیں گے تاكہ لبنان كو كسی خاص گروپ كی طمع ورزی كا شكار ہونے سے بچايا جائے ۔
873842
نظرات بینندگان
captcha