ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اس بيان میں شدت پسند گروپ "الشباب" كی جانب سے صومالیہ كی وزارت تعليم كے سامنے بم دھماكہ كرنے كو انتہائی سنگين نوعيت كا جرم اور بزدلانہ اقدام قرار ديا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : دہشت گرد حملے دين اسلام كی تعليمات كے خلاف ہیں اور جو گروپ بھی اس قسم كے اقدامات كا مرتكب ہو ، وہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے آخر میں ہلاك شدگان كے ورثا سے اظہار تعزيت كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ حملہ كرنے والے افراد كو جلد از جلد گرفتار كر كے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
874813