ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «almanar»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے اٹارنی جنرل نے بتايا كہ گزشتہ واقعات میں ملوث ۲۰ معالجين اور نرسوں كے خلاف مقدمے كا از سر نو جائزہ ليا گيا ہے اور یہ طے پايا ہے كہ ان پر ايك غير فوجی عدالت میں كاروائی كی جائے گی ۔
البوعينين نے واضح كيا : معالجين اور نرسوں پر ان كے سياسی افكار كے باعث مقدمہ نہیں چلايا جانا چاہئیے تھا ، یہی وجہ ہے كہ ان كے خلاف ايك مرتبہ پھر مقدمے كی سماعت كی جائے گی ۔
874914