ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ almasdaronline، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يمنی علماء كے ايك گروہ منجملہ شيخ عبد المجيد الزندانی نے اس نشست میں اقتدار كی منتقلی كے لیے علی عبد اللہ صالح كو خليج تعاون كونسل كی قراردار پر دستخط كرنے كی تاكيد كی ہے ۔
يمنی علما نے ايك دستخط شدہ بيان جاری كر كے زور ديا : يمن كو لاحق سب سے بڑا خطرہ بيرونی مداخلت ہے ہے كہ جس كے نتيجے میں ملك كی معاشی اور فوجی اعتبار سے كمر ٹوٹ جائے گی ۔
انہوں نے آخر میں كہا : پر امن مظاہروں كا انعقاد يمنی عوام كا جائز حق ہے كہ جس كی وضاحت يمن كے آئين میں بھی كی گئی ہے ۔
874889