يافا شہر پر حملے كے رد عمل كی ذمہ داری صیہونی حكومت پر عائد ہو گی

IQNA

حماس كی وارننگ ؛

يافا شہر پر حملے كے رد عمل كی ذمہ داری صیہونی حكومت پر عائد ہو گی

8:00 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203358
بين الاقوامی گروپ : اسلامی مزاحمتی تحريك "حماس" نے ۹ اكتوبر اتوار كو كہا ہے كہ ۱۹۴۸ء سے ہتھيائے گئے فلسطينی شہر "يافا " پر نسل پرستانہ حملے كے رد عمل كی تمام تر ذمہ داری صیہونی حكومت پر عائد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی پوليس كے فلسطينی شہريوں پر وحشيانہ تشدد كا ویڈيو كلپ منظر عام پر آنے كے بعد حماس نے اسرائيلی مظالم اور يافا شہر میں شدت پسند یہوديوں كی جانب سے فلسطينيوں كے اموال اور مقدس مقامات پر سلسلہ وار حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں كہا : يافا شہر میں نسل پرستانہ حملوں كے رد عمل كی تمام تر ذمہ داری صیہونی حكومت پر عائد ہو گی ۔
حماس نے يافا كے فلسطينيوں كی بہادری كو سراہتے ہوئے كہا : ہم يافا شہر كے فلسطينوں كی ثابت قدمی پر انہیں مباركباد پيش كرتے ہیں اور ان سے اپيل كرتے ہیں كہ صیہونيوں كے ظلم و ستم كا ڈٹ كر مقابلہ كریں ۔
876955
نظرات بینندگان
captcha