ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمعيت ہلال احمر مركز حج و زيارت كے سربراہ سيد علی رياض نے كہا : زائرين كرام جس وقت بھی مكہ مكرمہ وارد ہونا چاہیں تو ان كے لیے ضروری ہے كہ مسجد جحفہ يا شجرہ سے احرام باندھیں كہ جس كے دوران بعض زائرين ان مساجد میں مستحبی غسل انجام ديتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : جو زائرين ضروری قوت مدافعت سے برخوردار نہ ہوں ، انہیں مستحبی غسل انجام نہیں دينا چاہئیے چونكہ گزشتہ تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے كہ نزلہ ، زكام اور بخار كا آغاز یہیں سے ہوتا ہے ۔
883213