ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تحريك امل لبنان كے سياسی دفتر كے سربراہ «جميل حايك»، نے ۲۲ اكتوبر ۲۰۱۱ء كو اس مطلب كے ضمن میں كہا : جابر حكمرانوں كا سقوط اور ہلاكت حتمی ہے اور اب معمر قذافی كی نابودی سے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی آزادی ايك نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی ۔
«جميل حايك»،نے مزيد كہا : ہم آنے والے دنوں میں ڈپلومیٹك تعلقات كے ذريعے امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی آزادی اور مكمل سلامتی كے ساتھ لبنان واپسی كی ہر ممكن كوشش كریں گے ۔
885050