قذافی كی ہلاكت لبنان كے قائد كی آزادی كا ابتدائی مرحلہ ہے

IQNA

جنبش امل لبنان كے آفس سيكرٹری :

قذافی كی ہلاكت لبنان كے قائد كی آزادی كا ابتدائی مرحلہ ہے

14:50 - October 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2210200
بين الاقوامی گروپ : جنبش امل لبنان كے آفس سيكرٹری نے تنظيم كی جانب سے امام موسی صدر كی آزادی كے لیے انتھك كوششوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ معمر قذافی كی موت لبنانی قائد اور ان كے ساتھيوں كی آزادی كا نقطہ آغاز ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تحريك امل لبنان كے سياسی دفتر كے سربراہ «جميل حايك»، نے ۲۲ اكتوبر ۲۰۱۱ء كو اس مطلب كے ضمن میں كہا : جابر حكمرانوں كا سقوط اور ہلاكت حتمی ہے اور اب معمر قذافی كی نابودی سے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی آزادی ايك نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی ۔
«جميل حايك»،نے مزيد كہا : ہم آنے والے دنوں میں ڈپلومیٹك تعلقات كے ذريعے امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی آزادی اور مكمل سلامتی كے ساتھ لبنان واپسی كی ہر ممكن كوشش كریں گے ۔
885050
نظرات بینندگان
captcha