ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں كہ جو ۳۰ اكتوبر تك جاری رہے گی اسلامی ممالك سے متعلق علمی ، لسانی اور تعميرانی آثار كے علاوہ ملبوسات كی نمائش بھی كی گئی ہے ۔
نمائش میں برطانیہ كے اندر اسلامی تاريخ كا تعارف بھی كروايا گيا ہے اور اسی مناسبت سے نمائش كا نام "برطانیہ میں اسلام" ركھا گيا ہے ۔
مركز كے ترجمان ڈيو ريچرڈز نے كہا : یہ نمائش ماضی میں جھانكنے كا اچھا موقع ہے كہ جب مسلمانوں كی سلطنت شمالی افريقا سے ہندوستان تك پھيلی ہوئی تھی اور وہ دنيا كی تنہا سپرپاور تھے ۔
887711