ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مصر كے مفتی «علی جمعه»، نے ان لوگوں كی مخالفت كے ضمن میں جو اھل بيت (ع) اور اوليائے الہی كے مزارات كی بے حرمتی كر رہے ہیں ، كہا : ان اقدامات كا سرچشمہ كج فہمی ہے اور یہ اسلام كا چہرہ مخدوش كرنے كی سوچی سمجھی سازش ہے ۔
علی جمعہ نے مزيد كہا : رسول اللہ (ص ) كی تعليمات كے مطابق قبور اور مزارات كی بے حرمتی دين ، عقل اور انسانيت سے خروج كے مترادف ہے اور ايسے اقدامات كا مرتكب شخص نادان اور احمق ہے ۔
انہوں نے امام حسين (ع) كا روضہ مبارك منہدم كرنے كی دعوت دينے والوں كی مذمت كی اور وہابيوں كو مخاطب كر كے كہا : اے ضعيف اور خود پرست انسان خدا تيرے ہاتھ پاؤں قطع كرے آخر كون سا عاقل انسان ضريح مطہر كو بت سمجھتا ہے !
890449