تين ملين سے زائد عازمين حج كل ميدان عرفات میں وقوف كریں گے

IQNA

تين ملين سے زائد عازمين حج كل ميدان عرفات میں وقوف كریں گے

21:51 - November 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2217273
بين الاقوامی گروپ : عرفات میں وقوف كل ۵ نومبر بروز ہفتہ كو تين ملين سے زائد عازمين حج كی شركت كے ساتھ ميدان عرفات میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين كی خبر رساں ايجنسی (معا)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تين ملين سے زائد زائرين نے اعمال حج شروع كرنے سے قبل آج مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا كی اور كل عازمين حج ميدان عرفات كی طرف روانہ ہو جائیں گے ۔
حكومت كی جانب سے جاری كردہ اعداد و شمار كے مطابق امسال تين ملين سے زائد حجاج كرام حج بيت اللہ الحرام كی سعادت حاصل كر رہے ہیں كہ جن میں سے اٹھارہ لاكھ لوگ غير عرب ہیں اور باقی كا تعلق سعودی عرب يا خليجی ممالك سے ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آٹھ ذی الحج انتہائی حائز اہميت دن ہے اور امام جعفر صادق (ع) سے منقول روايت كے مطابق اس دن كا روزہ انسان كے ساٹھ سالہ گناہوں كا كفارہ ہے ۔
892941
نظرات بینندگان
captcha