جامع مسجد ايا صوفیہ كو ايك مرتبہ پھر آباد كر ديا گيا

IQNA

۹۰ سال بعد :

جامع مسجد ايا صوفیہ كو ايك مرتبہ پھر آباد كر ديا گيا

14:20 - November 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2219136
بين الاقوامی گروپ : عيد سعيد قربان كے مبارك موقع پر تركی كے صوبہ بورسا میں واقع جامع مسجد ايا صوفیہ كو ايك مرتبہ پھر عبادت گزاروں كے لیے كھول ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «الاهرام» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی كے مغربی صوبہ بورسا كے ازنيك ٹاؤن میں واقع جامع مسجد صوفیہ كو ۹۰ سال كی بندش كے بعد عيد قربان كے موقع پر نمازيوں كے لیے كھول ديا گيا ہے ۔
عرصہ دراز كے بعد عيد الضحٰی كے دن صوبہ بورسا اور آس پاس كے ہزاروں ترك مسلمانوں نے مسجد ايا صوفیہ میں نماز عيد اور مخصوص عبادتیں انجام دیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مسجد ايا صوفیہ كو ۱۹۲۰ء میں بند كر ديا گيا تھا كہ جس كے بعد سے مسجد میں كسی قسم كی عبادتی سرگرمياں انجام نہیں دی جا رہی تھیں ۔
894734
نظرات بینندگان
captcha