امريكی شہری پختہ دينی عقائد ركھنے والے صدر كے خواہاں ہیں

IQNA

ايك سروے كے نتائج :

امريكی شہری پختہ دينی عقائد ركھنے والے صدر كے خواہاں ہیں

23:59 - November 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2220333
بين الاقوامی گروپ : ۸ نومبر كو ايك سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے كہ دو تہائی امريكی شہريوں كے نزديك دينی عقائد پر پختہ يقين صدارتی اميدوار كی ايك اہم خصوصيت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی «Reuters»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ واشنگٹن دينی تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ كے ايك سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے كہ دو تہائی امريكی معتقد ہیں كہ صدارتی اميدوار كو مذہبی اعتقادات پر مستحكم ايمان ركھنا چاہئیے اگرچہ دينی عقائد اس كے ذاتی نظريات سے متصادم ہی كيوں نہ ہوں ۔
اس سروے سے پتہ چلتا ہے كہ ۶۷ فيصد شركا ايك ملحد شخص كے كرسی صدارت پر براجمان ہونے كے مخالف ہیں ۔
سروے رپورٹ میں یہ بھی كہا گيا ہے كہ امريكی آئندہ ايسے شخص كو صدر منتخب كریں گے جو بيروزگاری كا بھی خاتمہ كر سكے ۔
895616
نظرات بینندگان
captcha