ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ڈيلی نيشن كے حوالے سے كہا ہے كہ گزشتہ سال مسلمانوںسے نفرت كی بنياد پر ۱۰۷ جرائم كا ارتكاب كيا گياجبكہ ۲۰۱۰ میں مسلمانوں سے نفرت كی بنياد پر لوگوں نے ۱۶۰جرائم كا ارتكاب كيا ۔ یہ وثوق سے كہا جا سكتا ہے كہ یہ اعداد و شمار كم ظاہر كیے گئے ہیں كيوں كہ ايف ۔بی ۔آئی اكثر واقعات كی پوری تعداد ذكر نہیں كرتی۔محققين كے مطابق مسلمانوں سے بڑھتی ہوئی نفرت كی وجہ امريكہ كے سياسدانوں كے اسلام مخالف بيانات اور "امريكہ كو مسلمان ہونے سے روكو" جيسے افراطی گروہ ہیں ۔
۸۹۹۴۶۴