عرب ليگ غلاموں اور شدت پسندوں كی حامی ہے

IQNA

عرب ليگ غلاموں اور شدت پسندوں كی حامی ہے

18:52 - November 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2223825
بين الاقوامی گروپ : جنوبی عراق كے سنی علماء كی كونسل كے سربراہ نے اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ عرب ليگ غلاموں اور شدت پسندوں كی حمايت كرتی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ جنوبی عراق كے سنی علماء كی كونسل كے سربراہ خالد الملا نے اپنے ايك بيان میں شام كی عرب ليگ سے ركنيت ختم كرنے كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے ۔انہوں نے كہا كہ عالم اسلام كے موجودہ حالات میں عرب ليگ مسلسل جانبداری كا مظاہرہ كر رہی ہے ۔انہوں نے كہا كہ بحرين كے مظلوم عوام جو آل خليفہ كے مظالم سے تنگ آچكے ہیں ان بيچاروں كے جائز مطالبات كا جواب قتل و غارت سے ديا جاتا ہے ۔ان مظلوموں كی بے بسی پر عرب ليگ با لكل خاموش ہے اور كسی رد عمل كا مظاہرہ ديكھنے میں نہیں آتا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عرب ليگ نے ايك غير ذمہ دارانہ اقدام كے ذريعے شام كی ركنيت ختم كر كے شام كی فلسطينيوں اور لبنان كی حمايت جيسی خدمات سے چشم پوشی كی ہے۔
899268
نظرات بینندگان
captcha