ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «الانتقاد»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ علی سلمان نے بحرينی عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ آج سڑكوں پر نكل كر ايك مرتبہ پھر آل خليفہ حكومت كے خلاف احتجاجی ريلی منعقد كریں ۔
انہوں نے عوام كو ان مظاہروں كی دعوت كے ضمن میں بحرينی حكومت پر عوامی تحريك كو شكست سے دوچار كرنے كے لیے فرقہ واريت پھيلانے كا بھی الزام لگايا ۔
قابل ذكر ہے كہ بحرين كی ۱۴ فروری انقلابی يونين نے بھی لوگوں كو مظاہروں میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
900121