لبنان میں دين كے نام پر جنگ سے اظہار بيزاری كے لیے منشور كی تدوين

IQNA

لبنانی مارونی عيسائيوں كے بشپ :

لبنان میں دين كے نام پر جنگ سے اظہار بيزاری كے لیے منشور كی تدوين

23:29 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224916
بين الاقوامی گروپ : لبنانی مارونی عيسائيوں كے بشپ نے كل ۱۸ نومبر جمعۃ المبارك كو مشرق وسطی میں مسيحيوں كی دينی آزادی كے عنوان سے منعقدہ سيمينار كے دوران بيروت میں دين كے نام پر جنگوں سے اظہار بيزاری كی غرض سے ايك منشور تدوين كرنے كی منظوری دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مارونی عيسائيوں كے بشپ ماربشارہ پطرس نے سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلمان علما اور اعلی شخصيات سے اپيل كی كہ دين كے نام پر جنگوں كے خاتمے اور پر امن بقائے باہمی كے لیے انسانی حقوق كو پيش نظر ركھتے ہوئے ايك منشور تدوين كيا جائے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں آج كل بعض عرب ممالك میں بہت سے چيلنجز كا سامنا ہے كہ جس میں سے فرقہ وارانہ جنگ كا خطرہ انتہائی حساس ہے ۔
900798
نظرات بینندگان
captcha