ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مركز كے مدير حمادہ اور اٹلی اسلامی كمیٹی كے ركن عبد اللہ مشنون نے اليمامہ اسلامی مركز كے جديد ہیڈ آفس كے افتتاح كی خبر دی ہے البتہ اس كا افتتاح اٹلی كی وزارت داخلہ كی جانب سے لائسنس جاری كیے جانے كے بعد كيا جا سكے گا ۔
اس مركز كی عمارت دو منزلہ ہے جبكہ اس كا داخلی صحن ۲۵۰ میٹر مربع پر محيط ہے اور كاركنوں كو اميد ہے كہ اگلے ماہ تك مركز كا افتتاح ہو جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ واحد اسلامی مركز ہے كہ جس كی سات ركنی كابينہ میں شامل تمام مسلمانوں كا تعلق اٹلی سے ہے ۔
900691