مصر كی جماعت "حزب جريان مصر" كے بانی شہيد

IQNA

مصر كی جماعت "حزب جريان مصر" كے بانی شہيد

10:20 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2225929
بين الاقوامی گروپ : مصری پوليس نے اسكندریہ شہر میں مظاہرين كے ساتھ جھڑپ كے دوران ۱۹ نومبر كو تين افراد منجملہ "حزب جريان مصر" كے بانی "بھا السنوسی" كو شہيد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز كی شديد جھڑپوں سے اسكندریہ میں بھی تين افراد شہيد ہو گئے ہیں ۔
ان افسوسناك واقعات كہ جن میں تقريبا ۷۰۰ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ؛ كا آغاز التحرير سكوائر قاہرہ سے ہوا اور پھر ان كا سلسلہ اسكندریہ اور سوئز تك پھيل گيا ۔
بعض گروپوں نے التحرير اسكوائر میں دھرنا دے ركھا ہے اور عزم ظاہر كيا ہے كہ "عصام شرف" كی حكومت برطرف ہونے تك یہ دھرنا جاری رہے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ روز كے مظاہروں كے دوران مصر كی فوجی شوری كے سربراہ "محمد حسين طنطاوی" كے خلاف بھی نعرہ بازی كی گئی ۔
901572
نظرات بینندگان
captcha