ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش كل بروز اتوار ۲۰ نومبر كو شروع ہوئی ہے اور چار دن جاری رہے گی ۔
اس نمائش میں ہندوستان كے معروف ناشرين «بارگو پركاشن »(Bargo Parkashan)، مجلس تحقيقات و نشريات «ندوه العلما»، «العرفان بك ڈپو»(Al irfan Book depo)، مؤسسه «القرآن»، «حلقه پيام امن بك دپو»، «اردو اكادمی» اور ادارہ «نور» شريك ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش كے ضمن میں مختلف علمی نشستیں بھی منعقد كی جا رہی ہیں كہ جن میں مختلف موضوعات پر سير حاصل بحث كی جائے گی ۔
902039