نئے قمری سال ۱۴۳۳ ہجری قمری كا ۲۷ نومبر كو آغاز

IQNA

نئے قمری سال ۱۴۳۳ ہجری قمری كا ۲۷ نومبر كو آغاز

16:29 - November 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2227855
بين الاقوامی گروپ : امارات كے رؤيت ہلال ريسرچ سنٹر نے ۲۷ نومبر بروز اتوار كو نئے قمری سال كے آغاز كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزائر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "النھار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امارات ہلال ريسرچ سنٹر نے كل ۲۱ نومبر بروز منگل كو ايك اعلامیے میں كہا ہے : اتوار ۲۷ نومبر كا دن نئے قمری سال كا پہلا روز ہو گا ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ۲۶ نومبر بروز ہفتہ كو عالم اسلام كے زيادہ تر علاقوں میں آنكھ سے چاند ديكھا جا سكے گا۔
قابل ذكر ہے كہ اس ادارے كی تحقيقات كے مطابق محرم كا چاند ہفتے كے دن ابوظہبی، رياض، مكه، عمان، قاهره، رباط و جكارتہ میں ديكھا جا سكے گا۔
903021
نظرات بینندگان
captcha