ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو ايك اعلی سطحی وفد كے ہمراہ ليبين جديد حكام سے تبادلہ خيال كرنے كے لیے طرابلس روانہ ہوں گے ۔
اس ملاقات كے دوران اسلامی تعاون تنظيم سے منسلك دفاتر اور انجمنوں كی ليبيا میں تشكيل كے امكانات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم وفد كے ہمراہ آيسسكو كے نمائندگان بھی قذافی حكومت گرنے كے بعد ليبيا میں اپنے دفاتر كھولنے كی غرض سے طرابلس كا دورہ كر رہے ہیں ۔
912487