ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ alwafd، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹی ملائشيا اور آيسسكوكے زير اہتمام شروع ہو گا اور ۱۵ دسمبر تك جاری رہے گا ۔
اس اجلاس میں انڈونيشيا ، سنگا پور ، برونائی فلپائن ، مالديو ، ہندوستان ، پاكستان اور بنگلہ ديش كے نمائندوں كے علاوہ سعودی عرب ، جمہوریہ گانا ، مصر ، تاجكستان اور يمن كے كے قرآن كالجز كے سربراہان شركت كریں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ملائشيا سيمينار میں شركا تعليم قرآن سے مربوط مسائل كا جائزہ لیں گے اور قرآن كالجز كے حكام كو ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كی فضا برقرار ركھنے پر خصوصی توجہ دیں گے ۔
914038