چين ؛ قرآن كريم كے سب سے پہلے خطی ترجمے كا انكشاف

IQNA

چين ؛ قرآن كريم كے سب سے پہلے خطی ترجمے كا انكشاف

18:53 - December 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2240204
بين الاقوامی گروپ : چين میں اسلامی ثقافتی محققين كی ايك جماعت نے چينی زبان میں قرآن كريم كے سب سے پہلے خطی نسخے كے كشف كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "شينھوا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نسخہ جو ۱۹۱۲ء میں تحرير كيا گيا ہے ، چين كے شمال مغربی صوبے گنشو كے شہر لانژو میں كشف ہوا ہے ۔
اسلامی ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كے مدير دينگ شيرن نے اس بارے بتايا : یہ خطی نسخہ چند قدمی اسناد و دستاويزات كے درميان مخفی تھا كہ جسے محققين نے دريافت كر ليا ہے ۔
دينگ شيرن نے مزيد كہا : اس نسخہ كے ملنے سے پہلے ہمارا خيال تھا كہ قرآن كريم كا پہلا چينی ترجمہ ۱۹۲۷ء میں كيا گيا ليكن اب ہم كہہ سكتے ہیں كہ قرآن كريم كا پہلا چينی ترجمہ ۱۹۱۲ء میں شاژونگ و مافولو نے انجام ديا تھا ۔
916797
نظرات بینندگان
captcha