ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «diplomatie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانسيسی وزير خارجہ كے بيان میں كہا گيا ہے كہ اس قسم كے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور فرانس اسرائيلی حكام سے مطالبہ كرتا ہے كہ مقبوضہ سرزمينوں اور مقدس مقامات كی حفاظت كے حوالے سے اپنی ذمہ دارياں پوری كریں ۔
قابل ذكر ہے كہ شدت پسند یہودی ابھی تك دسيوں مساجد اور مقدس مقامات كو يا نذر آتش كر چكے ہیں اور يا ان كی بے حرمتی كر چكے ہیں اور اس بات میں كوئی شك نہیں كہ یہ سب اقدامات اسرائيل كے سركاری اداروں كی سرپرستی میں انجام ديئے جا رہے ہیں ۔
916938