ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «On Islam»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی مسلمان حضرت مسيح (ع) كا جشن منانے كے موقع پر اپنے بچوں كو حضرت عيسی (ع) كی زندگی اور اسلام میں ان كے مقام سے آشنا كرتے ہیں ۔
۴۹ سالہ امريكی مسلمان «آنی زونولد»(Ani Zonneveld)، كا كہنا ہے كہ مسلمانوں كے نزديك عيسی علیہ السلام ايك عظيم الشان پيغمبر (ع) ہیں اور ان كا نام قرآن كريم میں عيسی بن مريم ذكر ہوا ہے ۔ وہ آسمانوں كی طرف عروج كر گئے ہیں جبكہ قيامت سے پہلے وہ زمين پر واپس آئیں گے اور منجی بشريت كے ساتھ زمين میں صلح اور امن و امان قائم كرنے كی كوشش كریں گے ۔
917753