امسال ۴۲۲ فلسطينی بچے اسرائيلی جارحيت كا شكار

IQNA

امسال ۴۲۲ فلسطينی بچے اسرائيلی جارحيت كا شكار

20:25 - December 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2241681
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے چلڈرن ويلفئير فنڈ يونيسف كی رپورٹ كے مطابق اس سال ۴۲۲ فلسطينی مسلمان بچے صیہونيوں كے سفاكانہ حملوں كا نشانہ بنے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يونيسف كی رپورٹ كے مطابق صیہونی فورسز نے بچوں پر حملوں میں اضافہ كرتے ہوئے ۲۰۱۱ء كی ابتدا سے لے كر اب تك ۱۹ بچوں كو قتل جبكہ ۴۰۳ بچوں كو زخمی كيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق صیہونی فورسز نے گزشتہ سال اتنے ہی عرصے میں ۹ بچوں كو قتل كيا تھا جبكہ ۳۰۸ بچوں كو زخمی كر ديا تھا اور ۱۲ سال سے ۱۷ سال تك كے ۱۶۴ بچوں كو جيل بھی روانہ كيا گيا ۔
يونيسف نے مزيد كہا ہے : صیہونی فورسز غزہ میں بچوں تك طبی سہوليات كی فراہمی میں ركاوٹیں ڈال رہے ہیں اور گزشتہ دو مہينوں سے ۷۸ فلسطينی بچے اپنے گھر منہدم ہونے كے باعث كھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
918608
نظرات بینندگان
captcha